قربانی کے جانور کی رسی اور دیگر زینت کا سامان
فتویٰ617:
قربانی کے جانور کی رسی اور دیگر زینت والے سامان کے بارے میں کیا حکم ہے؟
سائل : حزب الله
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
قربانی کے جانور کی رسی اور دیگر زینت کا سامان صدقہ کرنا مستحب ہے۔ فتاوی سراجیہ میں ہے: ”و اذا ذبحها تصدق بقلائدها و جلاجلها “ ترجمہ : اور جب جانور کو ذبح کر دیا تو اس کی رسی اور گھنگرو (وغیرہ زینت کی چیزیں) صدقہ کر دے۔
(الفتاوی السراجیہ، کتاب الاضاحی، صفحه 390)
اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ شرح زرقانی کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں: ”اس میں قربانی کے جانوروں پر جھل ڈالنے اور اس جھل کو صدقہ کرنے کا استحباب ثابت ہوتا ہے۔“
(فتاوی رضویہ ، جلد 20، صفحہ 572 ، رضا فاؤنڈیشن لاہور )
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
12 ذوالقعدة الحرام 1445ھ/21 مئی 2024ء