یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں
فتویٰ939:
یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ میں کیوں گئے ؟
سائل : حافظ عالم
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
مفتی اہلسنت مفتی قاسم قادری دامت برکا تہم العالیہ سورہ الانبیاء کی آیت 87 کی تفسیر میں لکھتے ہیں: ” حضرت یونس علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے لوگوں نے آپ کی دعوت قبول نہ کی اور نہ ہی نصیحت مانی بلکہ وہ اپنے کفر پر ہی قائم رہے تھے ، تو حضرت یونس علیہ الصلوۃ والسلام غضبناک ہو کر اپنی قوم کے علاقے سے تشریف لے گئے اور آپ نے یہ گمان کیا کہ یہ ہجرت آپ کے لئے جائز ہے کیونکہ اس کا سبب صرف کفر اور کافروں کے ساتھ بغض اور اللہ تعالیٰ کے لئے غضب کرنا ہے، لیکن آپ نے اس ہجرت میں اللہ تعالیٰ کے حکم کا انتظار نہ کیا تھا جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انہیں مچھلی کے پیٹ میں ڈال دیا، وہاں کئی قسم کی تاریکیاں تھیں جیسے دریا کی تاریکی ، رات کی تاریکی اور مچھلی کے پیٹ کی تاریکی ، ان اندھیروں میں حضرت یونس علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے پروردگار عزو جل سے اس طرح دعا کی کہ اے میرے رب ! عز و جل، تیرے سوا کوئی معبود نہیں اور تو ہر عیب سے پاک ہے، بیشک مجھ سے بے جا ہوا کہ میں اپنی قوم سے تیر ااذن اور اجازت پانے سے پہلے ہی جد ا ہو گیا۔ “
صراط الجنان، جلد 6 ، صفحه 357)
و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
16 ربیع الاول 1445ھ/ 03 اکتوبر 2023 ء