ہند و کو گھر کرایہ پر دینا

ہند و کو گھر کرایہ پر دینا

فتویٰ737:

اپنا گھر کسی ہندو کو کرایہ پر دینا کیسا؟

سائل : ثنا

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اپنا گھر ہندو کو کرایہ پر دینا جائز ہے کیونکہ گھر رہائش کے لئے دیا جاتا ہے اور کرایہ اسی کا ملتا ہے اگر وہ اس میں کوئی ناجائز فعل کرتا ہے تو مالک مکان کا اس عمل سے کوئی تعلق نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ” مسلمان نے کسی کافر کو رہنے کے لیے مکان کرایہ پر دیا یہ اجارہ جائز ہے کوئی حرج نہیں۔ اب اُس گھر میں کافر نے شراب پی یا صلیب کی پرستش کی یہ اُس کا فر کا ذاتی فعل ہے اس سے اُس مسلمان پر گناہ نہیں ہاں اگر اُس مکان میں کافر نے گھنٹہ اور ناقوس بجایا یا سنکھ پھونکا یا علانیہ شراب بیچنا شروع کیا تو ضرور ان امور سے روکا جائے گا۔ “

(بہار شریعت، جلد 3، حصہ 14 ، صفحہ 145)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

25 محرم الحرام 1445 ھ/ 13 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں