ہندوؤں کو مسجد قباو غیرہ کا وزٹ کروانا

ہندوؤں کو مسجد قباو غیرہ کا وزٹ کروانا

فتویٰ851:

سعودیہ والوں کا ہند و وفد کو مدینہ اور مسجد قباو غیرہ کا وزٹ کروانا کیسا؟

سائل : حاجی حنیف قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

غیر مسلموں کا کسی بھی مسجد میں داخلہ منع ہے اور اگر یہ داخلہ مسلمانوں پر غیر مسلموں کو عزت دینے کے طور پر ہو تو حرام ہے۔ بعض لوگ اہل نجران یا یہودیوں کے مسجد میں آنے سے استدلال کر کے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں حالانکہ یہ سارے واقعات ممانعت سے پہلے کے ہیں یا اہل کتاب ذمیوں سے متعلق ہیں اور فی زمانہ سارے کا فر حربی ہیں اور دوسرا یہ کہ غیر مسلموں کے جو و فود مسجد نبوی میں آتے تھے وہ اسلام لانے یا تبلیغ اسلام سننے کے لئے آتے تھے نہ کہ عزت و احترام کے طور پر ان کو لایا جاتا۔ اللہ پاک فرماتا ہے: ” فَلَا یَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هٰذَا ۚ“ ترجمه : تو اس برس کے بعد وہ مسجد حرام کے پاس نہ آنے پائیں۔

(التوبہ : 28)

تفسیر ابن کثیر میں مسند احمد کے حوالے سے ہے: ”قال النبي ﷺ لا يدخل مسجد نا بعد عامنا هذا مشرك، الا اهل العهد“ یعنی: نبی پاک ﷺ نے فرمایا: اس سال کے بعد ( اہل کتاب ) ذمیوں کے علاوہ کوئی مشرک ہماری مسجد میں داخل نہ ہو۔

(تفسیر ابن کثیر، التوبة: تحت الآية : 28)

تفسیر طبری میں ہے: ” ان عمر بن عبد العزيز كتب ان امنعوا اليهود والنصارى من دخول مساجد المسلمين “ ترجمہ : عمر بن عبد العزیز (رضی اللہ عنہ) نے خط لکھا کہ یہود و نصاری کو مسلمانوں کی مساجد میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

(تفسیر طبری، التوبه ، تحت الآیة : 28)

سید ی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمتہ الرحمن فرماتے ہیں: ” ائمہ دین نے صاف تصریحیں فرمائیں کہ کافر کا بطور استعلاء مسجد میں جانا مطلقا حرام ہے ۔“

(فتاوی رضویہ، جلد 14 ، صفحہ 529)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

1 0 رجب المرجب 1445ھ/ 13 جنوری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں