ہم بستری کے بعد غسل سے پہلے کچھ کھانا

ہم بستری کے بعد غسل سے پہلے کچھ کھانا

فتویٰ687:

ہم بستری کے بعد غسل سے پہلے کچھ کھانا پینا کیسا؟

سائل : بلال سندھو

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

ہم بستری کے بعد غسل سے پہلے کچھ کھانا پینا ہو تو ہاتھ دھونا اور کلی کرنا بہتر ہے بغیر ہاتھ منہ دھوئے کھانا پینا مکروہ ہے مگر کھایا تو گناہ نہیں۔ در مختار میں ہے : ” لا باس باکل وشرب بعد مضمضة وغسل يد و اما قبلها فيكره للجنب “ ترجمہ: کلی کرنے اور ہاتھ دھو لینے کے بعد کھانے پینے میں حرج نہیں، اور اس سے پہلے جنب کے لئے مکروہ ہے۔

(ملحضا: در مختار ، باب الحیض، صفحه 44)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فراز عطاری مدنی

27 شوال المکرم 1444ھ/ 18 مئی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں