گھوڑے کا گوشت

گھوڑے کا گوشت

فتویٰ825:

گھوڑے کا گوشت کھانا کیسا؟

سائل : ملک رمیز طاہر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

گھوڑے کے گوشت سے متعلق زیادہ صحیح قول یہی ہے کہ اس کا کھانا مکروہ تحریمی ہے۔ حدیث پاک میں ہے: ” نھی رسول الله ﷺ عن لحوم الخيل والبغال و الحمير “یعنی نبی پاک ﷺ نے گھوڑے، خچر اور گدھے کے گوشت (کو کھانے) سے منع فرمایا۔

(ابن ماجہ، حدیث 3198)

اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ” صاحبین کے نزدیک حلال ہے اور امام مکر وہ فرماتے ہیں قول امام پر فتوی ہوا کہ کراہت تنزیہی ہے یا تحریمی اور اصح وراجح کراہت تحریمی ہے۔“

(فتاوی رضویہ ، جلد 20، صفحہ 301)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

28 جمادی الاول 1445ھ/ 13 دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں