گھر میں ایک فرد نماز عید ادا کر لے تو قربانی
فتویٰ610:
اگر گھر کا ایک بڑا جانور ہو اور ایک فرد نماز عید ادا کر لے اور وہ جانور قربان کروادے جبکہ دوسروں کی اجازت بھی تو ایسا کرنا کیسا؟
سائل : عبد الرحمن
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
شہر میں کم از کم ایک مقام پر نماز عید ہو جائے تو قربانی کرنا جائز ہے ، اگر جانور کے شریکوں میں سے کسی ایک نے نماز عید ادا کر لی اور سب کی اجازت سے جانور قربان کر وا دیا تو اس میں کوئی قباحت نہیں اگر چہ باقی افراد بعد میں نماز عید ادا کریں قربانی درست ہو جائے گی۔ بہار شریعت میں ہے : ” اگر دو جانوروں میں دو شخص برابر کے شریک ہیں ہر ایک نے ایک ایک کی قربانی کر دی دونوں کی قربانیاں ہو جائیں گی۔ “
(بہار شریعت، جلد 3، صفحہ 349)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
08 ذوالحجہ 1444 ھ /27 جون 2023ء