کسی مسلمان کے لئے بد دعا کرنا

کسی مسلمان کے لئے بد دعا کرنا

فتویٰ757:

کسی مسلمان کے لئے بددعا کرنا کیسا ؟

سائل : سيف الله

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

صحیح العقیدہ مسلمان اگر ظالم نہیں تو اس کے لئے بددعا کرنے کی اجازت نہیں، ہاں اگر ظالم ہے اور مسلمانوں کو اس سے ایذا ہوتی ہے تو اس کے لئے بددعا کرنا جائز ہے۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”سنی مسلمان اگر کسی پر ظالم نہیں تو اس کے لئے بد دعانہ چاہئے بلکہ دعائے ہدایت کی جائے کہ جو گناہ کرتا ہے چھوڑ دے۔ اور اگر ظالم ہے اور مسلمانوں کو اس سے ایذا ہے تو اس پر بد دعا میں حرج نہیں۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد ،23، صفحه 182)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابو البنات فراز عطاری مدنی

18 صفر المظفر 1445 ھ/ 05 ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں