کسٹمر لانے پر کمیشن

کسٹمر لانے پر کمیشن

فتویٰ805:

اگر کوئی دکان پر کسٹمر لاتا ہے اور دکاندار سے کہتا ہے کہ میں کسٹمر لایا ہوں لہذا کمیشن دو جبکہ کسٹمر کواس کا علم نہیں ہو تا ایسا کرنا کیسا؟

سائل : عثمان غازی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر کوئی شخص خود چل کر کسٹمر کو دکاندار کے پاس لے جائے اور اسے معیاری چیز دلوائے اور دکاندار سے پہلے سے عرف کے مطابق کمیشن طے کرلے تو دکاندارسے کمیشن لینا جائز ہو گا اگر چہ کسٹمر کو علم نہ ہو ۔ شامی میں ہے: ” ان مشی له فدله فله اجر المثل للمشى لاجله ، لان ذلك عمل يستحق بعقد الاجارة الا انه غير مقدر بقدر فيجب اجر المثل “ یعنی: اگر وہ شخص گاہک کے لئے چل کر رہنمائی کرے تو اس کی رہنمائی کے لئے چلنے کے سبب اجرت مثل لینا جائز ہو گا اس لئے کہ چلنا ایسا عمل ہے کہ عقد اجارہ کے سبب وہ اجرت کا مستحق ہوگا مگر یہ کہ (عرف سے ہٹ کر ) کمیشن طے کرنے سے طے نہیں ہو گا لہذا اجرت مثل واجب ہو گی۔

(شامی، جلد 9، صفحه 159 ، دار المعرفه)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

09 جمادی الاول 1445 ھ/ 24 نومبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں