ڈنکی لگا کر باہر جانا
فتویٰ704:
ڈنکی لگا کر باہر جانا کیسا یعنی غیر قانونی طریقے سے دوسرے ملک جانا ؟
سائل : فیضان رضوی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ڈنکی لگا کر باہر جاناشر عانا جائز و گناہ ہے اور قانونا بھی جرم ہے۔ اس طرح غیر قانونی طور پر باہر جانے میں رشوت کا لین دین، دھوکہ، جھوٹ، اپنے آپ کو ذلت پر پیش کرنا اور دیگر کئی گناہوں کا ارتکاب کرنا پڑتا ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” کسی ایسے امر کا ارتکاب جو قانوناً، ناجائز ہو اور جرم کی حد تک پہنچے شرعا بھی نا جائز ہو گا کہ ایسی بات کے لئے جرم قانونی کا مرتکب ہو کر اپنے آپ کو سزا اور ذلت کے لئے پیش کرنا شرعا بھی روا نہیں۔۔۔ الخ “
(فتاوی رضویہ، جلد 20، صفحہ 192)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
29 ذو القعد ہ1444ھ/19 جون 2023ء