پیسے دے کر ایڈ فیچر کرنا
فتویٰ854:
پیسے دے کر olx پر ایڈ فیچر لگانا تا کہ ہماری ایڈ ٹاپ پر رہے ایسا کرنا کیسا؟
سائل : مظہر الحق
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
پیسے دے کر کسی بھی پلیٹ فارم پر ایڈ فیچر حاصل کرنا تا کہ ایڈ اوپر رہے شرعا جائز ہے جبکہ ویب سائٹ اور ایڈ دونوں ہی حلال چیز کی ہو اور پیسے عرف کے مطابق طے ہوں، جائز ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ پیسوں کے عوض منفعت حاصل کرنا ہے جو کہ اجارہ ہے اور حلال کام پر اجارہ جائز ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” اشباہ میں ہے: ” بعہ لی بكذ اولك كذا باع فله اجر المثل “ ترجمہ : اگر دوسرے کو کہا تم مجھے یہ چیز اتنے میں بکوا دو تمہیں اتنے پیسے دوں گا اس نے بکوادی تو اجر مثل کا مستحق ہے۔
(فتاوی رضویہ ، جلد 19 ، صفحہ 453)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
06 رجب المرجب 1445 ھ/ 18 جنوری 2024ء