پروفیشنل کر کٹر بننا
فتویٰ770:
پروفیشنل کرکٹر بننا کیسا؟
سائل :حافظ شعیب
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
پروفیشنل کر کٹر بننے کی شرعا اجازت نہیں، اس پر ہونے والا اجارہ ناجائز اور اس کی آمدنی حلال نہیں۔ بالفرض اگر یہ روزی کمانے کا ذریعہ بن بھی چکا ہو تو صرف اس بنیاد پر یہ لہو و لعب سے نکل نہیں جائے گا کیونکہ ایک تو یہ محرمات کا مجموعہ ہے مثلا میوزک، بے پردگی ، نماز وغیرہ فرائض میں غفلت وغیرہ اور دوسری اس میں کوئی دینی یا دنیوی منفعت جائزہ نہیں بلکہ فقط کھیل کو دہی ہے، آج کے دور میں کئی ایسے ناجائز کام ہیں جن کو لوگ بطور پیشہ کرتے ہیں تو وہ سب جائز نہیں ہو جائیں گے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” اسی طرح ہر کھیل اور عبث فعل جس میں نہ کوئی غرض دین نہ کوئی منفعت جائزہ دنیوی ہو سب مکروہ و بیجا ہیں کوئی کم کوئی زیادہ ۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 24، صفحہ 79)
بحر الرائق میں ہے : ” ولا يجوز الاجارة على شئى من الغناءواللھو۔ ۔ الخ“ ترجمہ : گانے اور لہو پر اجارہ کرنا جائز نہیں۔
(بحر الرائق، جلد 2، صفحہ 36)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
15 ربیع الاول 1445 ھ/ 02 اکتوبر 2023 ء