وکالت کا پیشہ

وکالت کا پیشہ

فتویٰ910:

وکالت کا پیشہ اختیار کرنا کیسا؟

سائل : ایڈوکیٹ فیضان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

فی نفسہ تو وکالت کا پیشہ اختیار کرنا جائز ہے لیکن فی زمانہ اس شعبے کے اندر بھی کئی خرابیاں ہیں لہذا اگر کوئی وکیل خلاف شرع کام کرے مثلا جھوٹا مقدمہ لڑنا، ظالم کا ساتھ دینا، رشوت لینا، جھوٹے گواہ پیش کرنا، جھوٹے ثبوت دکھانا وغیرہ تو یہ سارے کام ناجائز و گناہ ہیں۔ امام سرخسی لکھتے ہیں: ”اذا وکل الرجل بالخصومة فى شئى فھو جائز “ یعنی : جب کوئی شخص کسی کو جھگڑے کے معاملے (کو حل کرنے) کا وکیل بنائے تو یہ جائز ہے۔

(مبسوط سرخسی، جلد 19 ، صفحہ 4 ، دار المعرفه)

مفتی علی اصغر صاحب لکھتے ہیں: ”یاد رہے کہ ہر پیشہ کی طرح وکیل پر بھی شریعت کے اصولوں کی پابندی لازم ہے وکیل کے لئے ضروری ہے کہ کسی کی ناحق طرف داری، جھوٹ، دھوکا دہی، خلاف شریعت فیصلہ کروانے، ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنانے، ناحق کسی کا حق دبانے وغیرہ ناجائز کاموں سے بچتے ہوئے کام کرے۔ اگر گناہ کے کام پر مدد گار بنے گا تو ظالم قرار پائے گا۔“

(ماہنامہ فیضان مدینه ، مئی 2019)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

17 ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/24 جون 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں