ولی کی قبر کےپاس رحمت

ولی کی قبر کےپاس رحمت

سوال:کیاولی ،بزرگ کی قبرکےپاس رحمت نازل ہوتی ہے،باحوالہ بیان کریں؟

سائل:محمد ذولفقار

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جہاں نیک صالحین کا ذکر ہو وہاں رحمتیں نازل ہوتی ہیں،تو جہاں صالحین خودموجود ہوں وہاں بدرجہ اولی رحمتوں کا نزول ہو گا لہذا نیک صالحین کی ظاہری زندگی میں ان کی صحبت بلکہ وفات کے بعد بھی ان کا قرب رحمتوں،برکتوں کے حصول کا ذریعہ ہے۔ اسی لئے بزرگان دین،صالحین کے قُرب و پڑوس میں دفن ہو نایہ بھی سعادت و رحمت کاذریعہ ہے۔

حضرتِ سفیان بن عُیَینہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں:”عند ذکر الصالحین تنز الرحمۃ “یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رَحمت نازل ہوتی ہے۔(حِلیۃالاولیاء، رقم 10750، ج 7، ص335،کشف الخفاء ،رقم 1770،ج2،ص65)

نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:”ادفنو اموتاکم وسط قوم صالحین”اپنے اموات کوا چھے لوگوکے درمیان دفن کرو۔(الموضوعات لابن جوزی، باب دفن المیّت فی جوار الصالحین،3/ 237،دارالفکر بیروت)

حضورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:”ھم القوم لا یشقی بھم جلیسھم”ان لوگوں کے پاس بیٹھنے والا بھی بدبخت نہیں رہتا۔ (المدخل لا بن الحاج، صفۃالقبور ،3/ 269،دارالکتاب العربیہ بیروت)

فتاوی رضویہ میں ہے:”صالحین کے قریب دفن کرنا چاہئے کہ ان کے قرب کی برکت اسے شامل ہوتی ہے۔ اگر معاذاﷲ مسحقِ عذاب بھی ہوجاتا ہے تو وہ شفاعت کرتے ہیں ، وہ رحمت کہ ان پر نازل ہوتی ہے اسے بھی گھیر لیتی ہے۔”(فتاوی رضویہ،کتاب الجنائز،ج9،مسئلہ:109)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

20 رجب 6144 ھ/21 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں