والدین کی اجازت کے بغیر جہاد

والدین کی اجازت کے بغیر جہاد

فتویٰ782:

میں فلسطین جہاد کے لئے جانا چاہتا ہوں مگر والدین اجازت نہیں دیتے کیا حکم ہے؟

سائل : غلام نبی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اس وقت دوسرے ممالک کے لوگوں پر فلسطین جا کر جہاد کرنا فرض عین نہیں جبکہ والدین کی اطاعت جائز باتوں میں فرض عین ہے ، لہذا اگر والدین اجازت نہیں دیتے تو ان کی بات مانیں اور جہاد پر نہ جائیں، اگر ان کو ناراض کر کے گئے تو گناہ گار ہوں گے۔ بخاری شریف کی حدیث پاک ہے: ” قال رجل للنبي ﷺ اجاهد قال لك ابوان قال نعم قال ففيهما فجاهد “ ترجمہ : ایک شخص نے نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں عرض کی میں جہاد پر جاؤں؟ حضور ﷺ نے فرمایا تمہارے والدین ہیں ؟ عرض کی جی ہاں ارشاد فرمایا: ان کی خدمت میں رہو تو گویا تم نے جہاد کیا۔

(بخاری، حدیث 5972)

شامی میں ہے : ” لا يخرج الى الجهاد الا باذنهما – – لان مراعات حقهما فرض عين والجهاد فرض كفاية“ ترجمہ : والدین کی اجازت کے بغیر جہاد پر نہ جائے اس لئے والدین کے حقوق کی رعایت فرض عین ہے اور جہاد فرض کفایہ ۔

(شامی، جلد 6 ، صفحہ 408)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

01 ربيع الاخر 1445ھ/17 اکتوبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں