نماز کےبعد دُعامانگنا

نماز کےبعد دُعامانگنا

سوال:نماز کے بعد کرناکرناکیسا اور کیا ہر فرض نماز کے بعد دُعامانگنا حدیث سے ثابت ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

نمازکےبعددُعامانگنا کارِثواب ہے،کیونکہ دُعاخودعبادت ہے۔اورفرض نمازکےبعدتوخودآپ علیہ الصلاۃوالسلام دعا کیا کرتے۔حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سےمروی ہے:”کان یقول فی دبر کل صلوۃ مکتوبۃ :لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ(وفی روایۃ وَلَا رَآ دَّ لِمَا قَضَیْتَ) وَلَا یَنْفَعُ ذَاالْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ”حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ عليہ وسلم ہر نماز فرض کے بعدمذکورہ دُعا پڑھتے۔ یعنی اﷲعزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور وہ ہر شے پر قادر ہے، اے اﷲ عزوجل!جسے توعطا کرے،اسےکوئی روکنے والا نہیں اور جسے تو روک دے اسے کوئی دینے والا نہیں(اورتیری قضا کا کوئی پھیرنے والا نہیں)اورتیرے عذاب سے مالدارکواس کا مال نفع نہیں دیتا۔

(صحيح البخاري،کتاب الاذان،باب الذکربعدالصلوٰۃ، ج1،ص117،مطبوعہ کراچی)

حضرت معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ عليہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا:اے معاذ!میں تجھے محبوب رکھتا ہوں۔ میں نے عرض کی، یا رسول اﷲ!میں بھی حضورصلی اللہ تعالیٰ عليہ وسلم کومحبوب رکھتا ہوں، فرمایا:”فلاتدَعْ ان تقول فی کل صلاۃ:رَبِّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ” توہر نمازکےبعد اسے کہہ لینا، چھوڑنا نہیں۔ یعنی اے پروردگار! تو اپنے ذکر و شکر اور حسن عبادت پر میری مددفرما۔

(سنن النسائی، کتاب السھو، نوع آخر من الدعاء،ج1،ص192،مطبوعہ کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

محمدشاہدحمیدقادری

23 رجب 6144 ھ/24 جنوری 5202 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں