نابالغ پر قربانی

نابالغ پر قربانی

فتویٰ616:

کیانا بالغ کی طرف سے قربانی جائز ہے ؟

سائل : محسن رضا

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

نابالغ پر نہ خود قربانی واجب ہے نہ اس کی طرف سے اس کے سرپرست پر البتہ نابالغ کی طرف سے قربانی کی تو ہو جائے گی اور ثواب بھی حاصل ہو گا۔ شامی میں ہے: ” في ظاهر الراويه انه يستحب ولا يجب “ ترجمہ : ظاہر الروایہ میں (نابالغ کی طرف سے) اس کے سرپرست پر قربانی واجب نہیں مستحب ہے۔

(شامی، جلد 9، صفحہ 524)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

06 ذوالحجہ 1444ھ/ 25 جون 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں