میت تک ثواب پہنچتاہے
سوال:میت کو جو ایصال ثواب کیاجاتا ہے کیا انہیں پہنچتاہے؟
سائل:علی مہر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مرنے کے بعدکسی بھی عمل صالح کا ثواب اللہ پاک کے حکم سے میت تک پہنچتا ہےاورمرنےوالااسے دیکھ کر خوش ہوتاہےجیسا کہ احادیث میں موجود ہے۔
صحیح مسلم میں ہے،حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہےکہ ایک شخص نےحضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگا ہ میں حاضر ہو کر عر ض کیا:” ان ابي مات وترك مالاً، ولم يوص، فهل يكفر عنہ ان اتصدق عنہ قال:نعم “یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!میرا والد مال چھوڑ کر وفات پاگیااور اس نے کو ئی وصیت نہیں کی اب اگر میں اسکی طر ف سے کوئی صدقہ کروں تو کیا اس کی طرف سے کفارہ ہوگا؟فرمایا،ہا ں۔
(مسلم،کتاب الوصیۃ ،باب وصول ثواب الصدقات الی المیت،جلد2،صفحہ41،مطبوعہ کراچی)
عمدۃالقاری میں ہے،حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بارگاہِ رسالت میں عرض کیا:ہم اپنے مُردوں کے لئے دُعا کرتے اور اُن کی طرف سے صَدَقہ اور حج کرتے ہیں،کیا اُنہیں اِس کا ثَواب پہنچتا ہے؟سرکارِدوعالَم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:انہ لیصل الیہم ویفرحون بہ کما یفرح احدکم بالہدیۃ اُنہیں اِس کا ثَواب پہنچتا ہے اور وہ اِس سےایسے ہی خوش ہوتے ہیں جیسے تم میں سے کوئی شخص تحفے سے خوش ہوتا ہے۔
(عمدۃالقاری شرح صحیح بخاری ،ج6، ص305)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
5 صفر المظفر7144 ھ/31 جولائی 5202 ء