مومنوں کے ماموں

مومنوں کے ماموں

فتویٰ745:

امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو مؤمنوں کا ماموں کہنا کیسا؟

سائل : اشرف

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

بعض جلیل القدر علما اور محد ثین نے امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو مومنوں کا ماموں لکھا ہے لہذا اس کے کہنے میں کوئی حرج نہیں۔ در منثور میں ہے : ” تزوج النبي ﷺ ابنته ام حبيبة فصارت ام المؤمنين وصار معادية خال المؤمنين “ ترجمہ: نبی پاک صلى الله علیه و آله و سلم نے ابو سفیان رضی اللہ عنہ کی شہز ادی ام حبیبہ سے نکاح فرمایا تو وہ مومنوں کی ماں ہو گئیں اور معاویہ رضی اللہ عنہ مومنوں کے ماموں۔

(در منثور، سوره الممتحنه ، تحت الاية 7)

اس کے علاوہ مرقاۃ المفاتیح، جلد 9، صفحہ 58 ، تاریخ ابن عساکر، جلد 3، صفحه 208 ، البداية والنہایہ، جلد 5 ، صفحہ 504 اور دیگر کتب میں بھی موجود ہے۔

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

01 صفر المظفر 1445 ھ/ 19 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں