موت بیچ میں ٹپک پڑتی ہے کہنا

موت بیچ میں ٹپک پڑتی ہے کہنا

فتویٰ809:

آج کل سوشل میڈیا پر کسی نوجوان کے انتقال پر اس کی تصویر کے ساتھ یہ الفاظ لکھ دیے جاتے

ہیں ”جب ہم جیسوں کے دن آتے ہیں تو موت ٹپک پڑتی ہے “؟

سائل : را نا عرفان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

معلوم کیا گیا جملہ سخت معیوب اور ممنوع ہے کیونکہ موت اللہ پاک کی طرف سے مقرر کردہ ہے جس میں ایک سیکنڈ کی بھی کمی بیشی نہیں ہو سکتی ، لہذا کسی کے انتقال پر اس طرح کا جملہ ہر گز نہ کہا جائے، البتہ یہ یادر ہے کہ اگر معاذ اللہ اس سے مراد اللہ پاک کی ذات پر اعتراض کرنا مقصود ہو تو حکم سخت ہو گا۔ اللہ پاک فرماتا ہے: ” وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ “ ترجمہ: اور ہر گروہ کے لئے ایک مدت مقرر ہے تو جب ان کی وہ مدت آجائے گی تو ایک گھڑی نہ پیچھے ہوں گی اور نہ ہی آگے ۔

(الاعراف:34)

تفسیر : ” چونکہ موت کا وقت کسی کو معلوم نہیں ہے اس لئے ہر وقت موت کیلئے تیار رہنا چاہیے اور ہر وقت گناہوں سے دور اور نیک اعمال میں مصروف رہنا چاہیے۔“

(صراط الجنان، جلد 3، صفحہ 309)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

13 جمادی الاول 1445 ھ/ 28 نومبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں