مسجد کے چندے سے مسجد کے لیے دینی کتب خریدنا

مسجد کے چندے سے مسجد کے لیے دینی کتب خریدنا

سوال: مفتی صاحب! مسجد کے چندے سے دینی کتب خرید کر مسجد میں رکھ سکتے ہیں ؟

User id: Kamran Madani

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ مسجد کے چندے سے دینی کتب نہیں خرید سکتے، کہ مسجد کے نام پر ملا ہوا چندہ وہاں کے عرف کے مطابق استعمال کرنا ضروری ہے اور مسجد کے چندے سے دینی کتب خریدنے کا عرف نہیں۔ البتہ اگر کوئی الگ سے خرید کر دے، تو جائز ہے۔

فتاوی رضویہ میں ہے: “مسجد کی آمدنی مصالح مسجد کے لئے ہوتی ہے۔” (فتاوی رضویہ جلد 16، صفحہ446، مسئلہ261 تا 262، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن)

چندے کے بارے میں سوال جواب (رسالہ) میں ہے: “مسجد کے نام پر ملا ہوا چندہ وہاں کے عرف کے مطابق استعمال کرنا ہوگا، مثلا امام، مؤذن اور خادم کی تنخواہیں، مسجد کی بجلی کا بل، عمارت مسجد یا اس کی اشیا کی حسب ضرورت مرمت، ضرورت مسجد کی چیزیں مثلا لوٹے، جھاڑو، پائیدان، بتی، پنکھے، چٹائی وغیرہ۔ (چندے کے بارے میں سوال جواب، مسجد کے چندے کے مصارف، صفحہ 26، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی

6 جمادی الاولی 1448ھ 17 اکتوبر 2026ء

اپنا تبصرہ بھیجیں