مزار بنانا
فتویٰ766:
مزار بنانے پر کوئی دلیل دے دیں ؟
سائل :لائبہ
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
علما و اولیاء کے مزارات بنانا شرعا جائز ہے کہ اس سے لوگوں کے دلوں میں ان کی عظمت بیٹھتی ہے اور یہ اکتساب فیض کا ذریعہ بنتا ہے۔ شریعت میں اس پر کوئی ممانعت وارد نہیں۔ تفسیر روح البیان میں ہے: ” بناء القباب علی قبور العلماء والأولياء والصلحاء — امر جائز إذا كان القصد بذلك التعظيم فى أعين العامة حتى لا يحتقر واصاحب هذا القبر “ ترجمه : علما و اولیا و صلحا کی قبروں پر قبے بنانا جائز ہے جبکہ اس سے مقصود لوگوں کی نگاہوں میں ان کی عظمت بڑھانا ہو تا کہ کوئی صاحب قبر کی تحقیر نہ کرے۔
(روح البیان ، جلد 3، صفحہ 400)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
02 ربیع الاول 1445 ھ/ 19 ستمبر 2023 ء