مرد کا مرد کی مالش کرنا
فتویٰ900:
مرد کا مرد سے مالش کروانا کیسا؟
سائل : حاجی فیصل
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
مرد کا مرد کے لئے ستر ناف کے نیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک ہے اور اس حصے کا چھونا بھی منع ہے لہذا اس حصے کے علاوہ بدن کے اور حصوں پر مالش کرنا جائز ہے جبکہ گندی خواہش پیدا نہ ہوتی ہو۔ بہار شریعت میں ہے: ” مرد مرد کے ہر حصہ بدن کی طرف نظر کر سکتا ہے سوا ان اعضا کے جن کا ستر ضروری ہے۔ وہ ناف کے نیچے سے گھٹنے کے نیچے تک ہے کہ اس حصہ بدن کا چھپانا فرض ہے۔۔ جس حصہ بدن کی طرف نظر کر سکتا ہے اس کو چھو بھی سکتا ہے۔ “
(بہار شریعت، جلد 3، حصہ 16 ، صفحہ 445)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
11 ذو القعدة الحرام 1445ھ/ 20 مئی 2024ء