لیپر واسکوپی کروانا
فتویٰ727:
لیپرواسکوپی کروانا کیسا؟
سائل : محمد عمر عطاری
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
لیپر اسکوپی ایک طرح کی سرجری ہے جو چھوٹی آنت اور اس کے اطراف کی بیماریوں کو دیکھنے اور اس کے علاج کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ اس سرجری میں پیٹ کے قریب سے کٹ لگا کر کیمرہ اندر داخل کیا جاتا ہے اور بیماریوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ علاج میں کوئی حرج نہیں، البتہ یہ یادر ہے کہ بلا عذر شرعی ستر کی بے پردگی نہ ہو، جتنی حاجت ہو اتنا ہی بدن کھولا جائے۔ در مختار میں ہے : ” ينظر الطبيب الى موضع مرضها بقدر الضرورة “ ترجمہ: طبیب مرض کی جگہ کو بقدر ضرورت دیکھ سکتا ہے۔
(در مختار، صفحه 656)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
17 محرم الحرام 1445ھ/ 05 اگست 2023 ء