لقطہ کی تعریف
فتویٰ928:
لقطہ کی تعریف کیا ہے اور یہ کتنے مال پر صادق آتی ہے؟
سائل : شمیم رضا
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
لقطہ وہ مال ہے جو کہیں پڑا ہو امل جائے اور اس کی تعریف میں چونکہ مال کا لفظ ہے لہذا جس چیز پر مال کا اطلاق ہو گا اور وہ کہیں پڑا ہو امل جائے اسے لقطہ کہیں گے ، اگرچہ وہ ایک دو روپے ہی کیوں نہ ہوں۔ بہار شریعت میں ہے: ”لقطہ اس مال کو کہتے ہیں جو پڑا ہوا کہیں مل جائے۔“
(بہار شریعت ، جلد 2، حصہ 10، صفحه 473)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
07 صفر المظفر 1445 ھ/ 25 اگست 2023ء