قبر پر درخت نکل آیا
فتویٰ992:
قبر پر درخت نکل آیا اور بڑا ہو گیا تو کیا اس کو کاٹ سکتے ہیں ؟
سائل : دلکش انصاری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر پودے کی جڑ سے قبر یا میت کو نقصان پہنچتا ہے تو اس کو کاٹ سکتے ہیں ورنہ ہرے پودے کاٹنا منع ہے۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے: ”ہرے پودے جو خاص قبر پر ہوں ان کی شاخوں کو کاٹنا منع ہے کہ ان کی تسبیح سے مردہ کو فائدہ پہنچتا ہے۔۔ لیکن اگر پودے کی جڑسے قبر یا مردے کو نقصان پہنچے تو کاٹ دیے جائیں۔ “
(فتاوی فیض الرسول، جلد 1 ، صفحہ 473)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
20 شوال المکرم 1445ھ/ 29 اپریل 2024ء