فقہی مسائل میں ولی سے مراد
فتویٰ951:
فقہ کے بعض مسائل میں ولی کا ذکر ہوتا ہے جیسے نکاح، جنازے کے مسائل میں تو یہاں ولی سےکیا مراد ہے؟
سائل : وقاص مہر
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
شرعی مسائل میں جہاں ولی کا ذکر آتا ہے اس سے مرادوہ شخص ہوتا ہے جس کا قول دوسرے پر نافذ ہو دوسرا شخص چاہے یا نہ چاہے ، جیسے قریبی رشتہ دار مثلا والد ، دادا وغیرہ، اسی طرح بادشاہ اسلام اور قاضی بھی ولی ہو سکتے ہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ”ولی وہ ہے جس کا قول دوسرے پر نافذ ہو دوسر ا چاہے یا نہ چاہے۔ ولی کا عاقل بالغ ہو نا شرط ہے، بچہ اور مجنون ولی نہیں ہو سکتا۔ مسلمان کے ولی کا مسلمان ہونا بھی شرط ہے کہ کافر کو مسلمان پر کوئی اختیار نہیں، متقی ہونا شرط نہیں۔ فاسق بھی ولی ہو سکتا ہے۔ ولایت کے اسباب چار ہیں: قرابت ، ملک، ولا، امامت۔ “
(بہار شریعت، جلد 2، حصہ 7، صفحہ 42)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
02 ربیع الاخر 1445 ھ/ 18 اکتوبر 2023ء