فجر کے بعد سونا

فجر کے بعد سونا

فتویٰ822:

کیا فجر کے بعد سونا منع ہے؟

سائل : حافظ کاشف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

فجر کی نماز کے بعد طلوع آفتاب سے پہلے سونا منع ہے کہ حدیث میں اس سے منع کیا گیا ہے اور اسے رزق کی تقسیم کا وقت قرار دیا گیا ہے البتہ کوئی سوتا ہے تو وہ گناہ گار نہیں، طلوع آفتاب کے بعد سونے میں مطلقا کوئی حرج نہیں۔ شعب الایمان میں ہے : ”عن فاطمة بنت محمد صلی الله علیه وسلم قالت: مربی رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا مضطجعة متصبحة، فحركني برجله، ثم قال: يا بنية قومى اشهدى رزق ربك، ولا تكونى من الغافلين، فإن الله يقسم أرزاق الناس ما بين طلوع الفجر إلى طلوع الشمس “ترجمہ : حضرت بی بی فاطمہ رضی الله عنها فرماتی ہیں: میرے پاس سے رسول پاک ﷺ نے گزر فرمایا حالانکہ میں صبح کے وقت لیٹی تھی، تو آپ ﷺ نے مجھے اپنے پاؤں سے ہلایا پھر فرمایا: اے میری بیٹی ! اٹھو اور اپنے رب کے رزق کے لئے حاضر ہو ، اور غافلوں میں سے نہ ہونا، بے شک اللہ پاک طلوع فجر سے طلوع آفتاب کے در میان لوگوں کا رزق تقسیم فرماتا ہے۔

(شعب الایمان، جلد 6، صفحه 404)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

25 جمادی الاول 1445 ھ/ 10 دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں