غیر مسلموں کی اپنی برادری کہنا
فتویٰ799:
مختلف مواقع پر ہمارے مسلمان بھائی غیر مسلموں کے لئے برادری کا لفظ استعمال کرتے ہیں جیسے ہندو برادری نے چندہ دیا یا عیسائی برادری کا تہوار آرہا ہے وغیرہ ایسا کہناکیسا؟
سائل : بنت اسماعیل
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
برادری برادر سے نکلا ہے جس کا معنی ہے بھائی اور برادری کا معنی ہے جس سے بھائی بندی ہو یا محبت و اخوت کا رشتہ ہو وغیرہ، لہذا غیر مسلموں کو اپنی برادری کہنے سے بچنا چاہیے۔ فیروز اللغات میں ہے: ”برادری: (1) ذات (2) بھائی بندی۔ “
(فیروز اللغات، صفحه 119)
مفتی قاسم صاحب لکھتے ہیں : ”کفار کو بھائی سمجھنا اور بھائی کہنا منافقوں کا کام ہے۔ “
( صراط الجنان، جلد 10 ، صفحہ 81)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
29 ربيع الآخر 1445 ھ/ 14 نومبر 2023ء