غیر خدا کو رب کہنا

غیر خدا کو رب کہنا

فتویٰ909:

غیر خدا کو رب کہنا کیسا؟

سائل : احمد سلیم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

بغیر کسی اضافت کے مطلقا کسی کو رب کہنا کفر ہے اور کسی اضافت کے ساتھ عربی میں جائز مگر اردو میں اس کی بھی ممانعت ہے۔ مفتی شریف الحق امجدی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ” بلا اضافت رب کا اطلاق اللہ عزوجل کے علاوہ دوسرے پر جائز نہیں بلکہ کفر ہے۔ غیر خدا پر اضافت کے ساتھ اس کا اطلاق یہ عربی کے ساتھ خاص ہے۔ ہمارے عرف میں اضافت کے ساتھ بھی غیر خدا پر اس کا اطلاق جائز نہیں۔“

(نزہۃ القاری، جلد 1، صفحہ 320)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

15 ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/ 22 جون 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں