غسل میت کے وقت میت کے پاؤں

غسل میت کے وقت میت کے پاؤں

فتویٰ880:

میت کو غسل دیتے وقت پاؤں قبلہ رخ کر سکتے ہیں ؟

سائل : نثار احمد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

میت کو غسل دیتے وقت پاؤں قبلہ رخ کرنا بھی جائز ہے اور کسی اور جانب رکھنے میں بھی حرج نہیں، جیسا موقع اور آسانی ہو ویسا کر سکتے ہیں۔ اعلی حضرت رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”سب طرح درست ہے ، مذہب اصح میں اس باب میں کوئی تعیین وقید نہیں جو صورت میسر ہو اس پر عمل کریں۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 9، صفحہ 91)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

08 شعبان المعظم 1445ھ / 19 فروری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں