عورت کا لوہے کا کڑا پہننا
فتویٰ649:
بعض عورتیں حمل ہونے کے بعد لوہے کا کڑا پہن لیتی ہیں تاکہ نظر نہ لگے ایسا کرنا کیسا؟
سائل : عمیر راشد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
عورت کو لوہے کا کڑا پہننا جائز ہے اور نظر نہ لگنے کے مقصد سے پہننا ایک ٹوٹکا ہے جو شریعت سے نہیں ٹکڑاتا لہذا اس میں بھی حرج نہیں۔ مفتی ہاشم صاحب دامت برکاتہم العالیہ لکھتے ہیں: ”ہمارے دور کے جید علمائے کرام نے بوجہ عموم بلوی و حرج عورتوں کے لئے سونا چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں سے بنی ہوئی آرٹیفیشل جیولری کے جواز کا فتویٰ دیا ہے لہذا عور تیں لوہا، پیتل یا دیگر دھاتوں کا بنا ہو از یور پہن سکتی ہیں اگر چہ وہ دو دھاتوں کو ملا کر بنایا گیا ہو۔ “
(ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الآخر 1442)
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”عوام میں مشہور ٹوٹکے اگر خلاف شرع نہ ہوں تو ان کا بند کرنا ضروری نہیں۔۔۔ جیسے دواؤں میں نقل (شریعت کی منقول دلیل) کی ضرورت نہیں، تجربہ کافی ہے۔ ایسے ہی دعاؤں اور ایسے ٹوٹکوں میں نقل (شریعت کی منقول دلیل) ضروری نہیں۔ خلاف شرع نہ ہوں تو درست ہیں۔ اگر چہ ماثور دعائیں افضل ہیں۔“
(مراة المناجيح، جلد 6، صفحہ 224)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
19 جمادی الاول 1445 ھ/ 04 دسمبر 2023 ء