عوام کے لیے تفسیر ابن کثیر کا ترجمہ پڑھنا کیسا

عوام کے لیے تفسیر ابن کثیر کا ترجمہ پڑھنا کیسا

سوال: عوام کے لیے تفسیر ابن کثیر کا ترجمہ پڑھنا کیسا ہے؟

User id: Muhammad Hamza Awan

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

تفسیر ابن کثیر ابن تیمیہ کے شاگرد کی ہے اس لیے عام بندے کو یہ تفسیر پڑھنے کی اجازت نہیں۔ اسکی بجائے کسی سنی عالم کی تفسیر کا مطالعہ کیا جائے، لیکن اس سے اپنے طور پر مسائل نہ نکالے جائیں بلکہ جو وہاں لکھا ہو فقط اسے پڑھ کر سنایا جائے۔ کیونکہ عوام کے لیے شرعی مسائل میں صحیح العقیدہ علماء کی طرف رجوع کرنا ضروری ہے۔

فتاوی رضویہ میں ہے: “وہ کتاب مذہب اہل سنت کے خلاف ہے بلکہ اس میں خود اسلام کی بھی مخالفت ہے اس کا دیکھنا پڑھنا سننا حرام ہے(الا لعالم یرید ان یرد علیہ او یکشف مافیہ من کفر وضلال)۔” (فتاوی رضویہ، جلد14، صفحہ359، مسئلہ97، مطبوعہ رضافاؤنڈیشن)

بہار شریعت میں ہے: “مسائل کے احکام بیان کرنے اور فتوی دینے کا حق صرف ان ہی علماء کو حاصل ہے جنہوں نے علوم دینیہ عربیہ مستند صحیح العقیدہ علماء سے معیاری مدارس عربیہ میں حاصل کیے ہوں۔ قرآن پاک کا ترجمہ پڑھنے اور یاد کرلینے سے یا احادیث کا ترجمہ اردو زبان میں پڑھ لینے سے عام مسلمان احکام کی روح اور مسائل کی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتے۔ خلفائے راشدین کے زمانہ مسعودو مبارک میں بھی مخصوص افراد صحابہ و تابعین میں سے ایسے تھے جن سے مسائل کے احکام معلوم کرنے میں رجوع کیا جاتا تھا۔ ہر صحابی یا ہر تابعی کو یہ مقام حاصل نہ تھا۔ اس لئے احکام شرعیہ کو حاصل کرنے میں اور دوسروں کو بتلانے میں فقہی کتابوں کے مطالعے کے ساتھ صاحب فہم و ادراک صحیح العقیدہ دینی عالم سے رجوع کرنا بہرحال ضروری ہے، غیر عالم عامۃ المسلمین کے لئے قرآن کریم کا یہی حکم ہے۔ فرمایا: (فَسْئَـلُـوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔)” (بہار شریعت، مقدمہ، جلد3، حصہ19(ضمیمہ از مولانا سید ظہیراحمد زیدی رحمہ اللہ، صفحہ 1022، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ: ابو حزقیل محمد ارسلان جلالی

9 جمادی الاولی 1448ھ 20 اکتوبر 2026ء

اپنا تبصرہ بھیجیں