عنیزہ نام رکھنا کیسا؟
سوال:لڑکی کا عنیزہ نام رکھنا کیسا،معنی بھی بتادیں؟
سائل:فرقان تنویر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
عنیزہ کامعنی ہےبکری کا بچہ۔نام رکھنے میں حرج نہیں مگر بہتر ہے کہ صحابیات وصالحات کےنام پربچیوں کے نام رکھے جائیں،تاکہ نیک وبزرگ خواتین کی برکات نصیب ہوں۔
المنجد میں ہے:العنزۃ:بکری۔ (المنجد،ص589، مطبوعہ لاہور)
اس کی تصغیر عُنیزہ ہے،جس کا معنی ہو گا بکری کا بچہ۔
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
محمد شاہدحمیدقادری
15ربیع الاول1446ھ/20ستمبر2024ء