عذاب قبر کے منکر کاحکم
سوال:عذاب قبر کے منکر کا کیاحکم ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
عذاب قبر حق ہے اس پر اہل سنت وجماعت کا اجماع ہے اور اس کا منکر بدعتی و گمراہ ہے۔ اعاذنا اللہ تعالی من العذاب القبر۔
اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: سَنُعَذِّبُهُمْ مَّرَّتَيْنِ ثُمَّ يُرَدُّونَ إِلى عَذَابٍ عَظِيمٍ ترجمہ : جلد ہم انھیں دوبار عذاب کریں گے پھر بڑے عذاب کی طرف پھیرے جائیں گے۔
(التوبۃ:101)
اس آیت کے تحت تفسیرخازن میں ہے:”اختلف المفسرون في العذاب الأول مع اتفاقهم على العذاب الثاني هو عذاب القبر بدليل قوله ثم يردون إلى عذاب عظيم وهو عذاب النار في الآخرة فثبت بهذا أنه سبحانه وتعالى يعذب المنافقين ثلاث مرات مرة في الدنيا ومرة في القبر ومرة في الآخرة “اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ دوسرے عذاب سے مراد عذاب قبر ہے پھر انہیں بڑے یعنی دوزخ کے عذاب کی طرف پھیرا جائے گا جس میں وہ ہمیشہ گرفتار رہیں گے۔ اس آیت سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالی منافقین کو تین بار عذاب دے گا ایک مرتبہ دنیا میں، دوسری مرتبہ قبر میں اور تیسری مرتبہ آخرت میں۔
( تفسیر خازن ، جلد2 ، صفحہ400،دارالکتب العلمیہ بیروت)
بخاری میں ہے،نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”عذاب القبر حق”ترجمہ:عذاب قبر حق ہے۔
(بخاری، كتاب الجنائز،باب ما جاء فى عذاب القبر،جلد1،ص183،مطبوعہ کراچی)
شرح بخاری لابن بطال:ان عذاب القبْر حق واہل السنۃ مُجمِعون علی الایمان بہ والتصدیق ولاینکرہ الا مبتدع ” یعنی بے شک عذاب قبر حق ہے۔ اہل سنت کا اس پر ایمان رکھنے اور تصدیق کرنے پر اجماع ہے اور اس کا منکر بدعتی کے سوا کوئی نہیں ہو سکتا ہے۔
(شرح بخاری لابن بطال،جلد3،صفحہ 38)
دس اسلامی عقائد میں ہے:” عذاب قبر حق ہے اور اس کا تعلق ضروریات مذہب اہلسنت سے ہے، اس کا منکر گمراہ ہے۔”
(دس اسلامی عقائد،صفحہ162،مکتبۃ المدینہ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
14 محرم الحرام 8144ھ/30 جون 6202 ء