شعر دولت دنیا امیر شام رکھتا ہے کا حکم
فتویٰ709:
یہ شعر پڑھنا کیسا ” دولت دنیا امیر شام رکھتا ہے تو کیا: علم و حکمت کا خزینہ قبضہ حیدر میں “؟
سائل : مراد علی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
یہ شعر امیر شام سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر تبرا ہے اور صحابی رسول کی سخت بے ادبی وگستاخی پر مشتمل ہے۔ یاد رہے اہلبیت بالخصوص سید نا علی المر تضی رضی اللہ عنہ کی شریعت کے دائرے میں رہ کر تعظیم و توقیر کرنا اور آپ کی عظمت کے گن گانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے مگر اس کی آڑ میں کسی دوسرے صحابی کی ادنی گستاخی بھی سخت مذموم ہے، لہذا اس طرح کے شعر ہر گز ہر گز نہ پڑھے جائیں نہ سنے اور شئیر کئے جائیں۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں ارشاد فرمایا: ” دعه فانه قد صحب رسول اللہ “ ان کو کچھ نہ کہو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔
(بخاری ،3764)
والله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
22 ذوالحجہ 1444ھ/ 11 جولائی 2023 ء