سونے کے گلاس میں پانی پینا

سونے کے گلاس میں پانی پینا

فتویٰ765:

سونے کے گلاس میں پانی پینا کیسا؟

سائل : ملک ارسلان

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

سونے کے گلاس میں پانی پینا مرد و عورت دونوں کے لئے مکروہ و ممنوع ہے۔ شامی میں ہے: ” وكره الاكل و الشرب – من اناء ذهب وفضة للرجل والمراة “ ترجمہ : سونے چاندی کے برتن میں کھانا پینا مرد و عورت دونوں کے لئے مکروہ ہے۔

(شامی، جلد 9، صفحہ 464)

بہار شریعت میں ہے: ” سونے چاندی کے برتن میں کھانا پینا۔۔ منع ہے اور یہ ممانعت مرد و عورت دونوں کے لیے ہے۔“

(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 16 ، صفحہ 395)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

02 ربیع الاول 1445 ھ/ 19 ستمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں