سوآدمیوں کاقاتل

سوآدمیوں کاقاتل

سوال:سو آدمیوں کاقاتل بخشاگیا یہ واقعہ باحوالہ بیان کریں؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

یہ واقعہ بخاری شریف میں ہے ،واقعہ مع حوالہ ملاحظہ کریں۔ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،

حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا جس نے ننانوے آدمی قتل کئے تھے، پھر مسئلہ پوچھنے نکلا، تو ایک راہب کے پاس پہنچا،اس سے پوچھا کہ کیا اس کی توبہ ہوسکتی ہے؟ وہ بولا: نہیں،اس نے اسے بھی ماردیااورمسئلہ پوچھتارہا، “فقال له رجل: ائت قرية كذا وكذا، فأدركه الموت، فناء بصدره نحوها، فاختصمت فيه ملائكة الرحمة وملائكة العذاب، فأوحى الله إلى هذه أن تقربي، وأوحى الله إلى هذه أن تباعدي، وقال: قيسوا ما بينهما، فوجد إلى هذه أقرب بشبر، فغفر له “ترجمہ:پھر اسےکسی نے بتایا کہ فلاں بستی میں جا، اسی حال میں اسے موت آگئی، تو اس نے اپنا سینہ اس بستی کی طرف کردیا، اس کے متعلق رحمت و عذاب کے فرشتوں نے جھگڑا کیا، رب نے اس بستی کی طرف حکم بھیجا کہ قریب آجا اور دوسری بستی کو فرمایا کہ دور ہوجا، پھر فرمایا: ان دونوں بستیوں کے درمیان راستہ نا پو، پس وہ راہب کی بستی کی طرف ایک بالشت قریب پایا گیا، چنانچہ اس کی مغفرت کردی گئی۔ (صحیح بخاری، کتاب الانبیاء، باب حدیث الغار، جلد 1، صفحہ 493-494، مطبوعہ کراچی)

مرآۃ المناجیح میں ہے:”(وہ شخص) اس طرح گر کر مرا کہ اس کا چہرہ اور سینہ تو اس عالِم کی بستی کی طرف تھا جہاں جارہا تھا اور پیٹھ اس گناہوں کی بستی کی طرف جہاں سے آرہا تھا اللہ تعالیٰ کو اس کی یہ ادا پسند آگئی۔”(مراۃ ،ج3،ص382،مطبوعہ لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

محمدشاہدحمیدقادری

3 رجب 1446ھ/ 4 جنوری 2025ء

اپنا تبصرہ بھیجیں