سلام کا جواب اردو میں

سلام کا جواب اردو میں

فتویٰ876:

اگر کوئی السلام علیکم کا جواب اردو میں اس طرح دے کہ اللہ کی آپ پر سلامتی ہو تو ایسا کرنا کیسا؟

سائل : محمد ارمان قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

السلام علیکم کے جواب میں بہتر صورت تو یہی ہے کہ وعلیکم السلام کہا جائے، لیکن اگر کسی نے اردو میں یوں کہا کہ اللہ پاک کی آپ پر سلامتی ہو تو یہ بھی سلام ہی ہے اور اس طرح جواب ہو جائے گا۔ بہار شریعت میں ہے: ” بعض لوگ تسلیم یا تسلیمات عرض کہتے ہیں، اس کو سلام کہا جاسکتا ہے کہ یہ سلام ہی کے معنی میں ہے۔ “

(بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 16 ، صفحہ 465)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

02 شعبان المعظم 1445ھ / 13 فروری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں