سبحان نام رکھنا
فتویٰ772:
میرے پر دادا کا نام سبحان تھا اگر میں کسی کو اپنا شجرہ بتاؤں تو سبحان کہوں یا عبد السبحان؟
سائل : عمر حسان
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
سبحان کا مطلب ہے وہ ذات جو ہر عیب سے پاک ہو اور یہ صفت اللہ پاک کی ہے لہذا مخلوق کو فقط سبحان بولنا منع ہے اور عبد کی اضافت ضروری ہے ، لہذا جب آپ اپنا شجرہ بیان کریں تو پر دادا کے نام کے ساتھ عبد کی اضافت ضرور کریں۔ امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری دامت برکا تہم العالیہ محمد سبحان نام کے متعلق لکھتے ہیں: ” محمد سبحان نام نہ رکھا جائے بلکہ عبد السبحان رکھا جائے۔“
(ملفوظات امیر اہلسنت ، قسط 156)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
16 ربیع الاول 1445ھ/ 03 اکتوبر 2023ء