زنا کا حمل ساقط کروانا

زنا کا حمل ساقط کروانا

فتویٰ731:

اگر زنا سے حمل رہ گیا تو ساقط کرواسکتے ہیں ؟

سائل : محمد نعیم الله

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

زنا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ اگر کسی نے زنا کیا اور حمل رہ گیا تو چار ماہ سے پہلے اس کو ضائع کروانا جائز ہے کہ روح پڑنے سے پہلے کسی عذر کے سبب حمل ضائع کروایا جا سکتا ہے۔ فتاوی اہلسنت میں ہے: ” حمل میں موجود جنین یعنی بچے میں چار ماہ پورے ہونے پر روح ڈال دی جاتی ہے اور اتنی مدت کے حمل کو ضائع کروانے کی اجازت نہیں البتہ اگر مدت حمل چار ماہ نہ ہوئی ہو تو بچے میں جان نہیں ڈالی گئی ہوتی تو بلا عذر شرعی اس کا ساقط کرنا مکروہ و ممنوع ہے اور کوئی عذر شرعی ہو تو اسقاط حمل کی اجازت ہے اور پوچھی گئی صورت میں جو حالات بیان کئے گئے ہیں ان حالات میں اسقاط حمل کا جائز عذر موجود ہے اس لئے حمل ضائع کرنا جائز ہے کہ ایک برائی کو چھپانا ہے اور بدکاری جیسی برائی کی پردہ پوشی ایک امر مستحسن یعنی اچھی چیز ہے ۔

(فتاوی اہلسنت ، فتوی نمبر 0095 (fmd

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

23 محرم الحرام 1445 ھ/11 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں