ریٹ طے نہ کرنا

ریٹ طے نہ کرنا

فتویٰ820:

ہمارا گارمینٹس میں ٹھیکے کا کام ہے ہمیں ایک پیس بنانے کا ریٹ پتا ہوتا ہے اب ایک کام آیا ہے جو کچھ مختلف ہے اب جس سے کام کروانا ہے وہ ریٹ نہیں بتارہا کہہ رہا ہے خوش کر دوں گا اب کیا کیا جائے؟

سائل : سعود احمد خان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

آپ کو جو نیا کام ملا ہے چونکہ اس کے ریٹ مختلف ہیں لہذا کام کروانے سے پہلے اس کا ریٹ طے کرنا ضروری ہے، ریٹ طے کئے بغیر کام کروانا نا جائز ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے : ” اجارہ جو امر جائز پر ہو وہ بھی اگر بے تعین اجرت ہو تو بوجہ جہالت اجارہ فاسدہ اور عقد حرام ہے۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 19 ، صفحہ 529)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

أبوالبنات فر از عطاری مدنی

22 جمادی الاول 1445 ھ/ 07 دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں