ریح خارج ہونےپراستنجاء
سوال:استنجاکرکے فارغ ہونےکےبعدابھی وضو نہ کیاہو کہ ریح خارج ہوجائےتوکیا دوبارہ استنجاء کرنا پڑےگا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
استنجا کی حاجت اس وقت ہوتی ہے جب کچھ نجاست نکلے اگر ریح خارج ہوئی تو استنجا ضروری نہیں،نہ ہی مسنون ہے طہارت کےلئےوضو ہی کافی ہے۔
الدرمختاراوراس کےتحت ردالمحتارمیں ہے:”إزالة نجس عن سبيل فلا يسن من ريح — لأن بخروج الریح لا یکون علی السبیل شیئ فلا یسن منہ “سبیلین یعنی پیشاب وپاخانہ کےمقام سے نجاست کو دور کرنے کا نام استنجاء ہے لہذا ریح(ہوا) خارج ہونےکی وجہ سے استنجا کرنا مسنون نہیں۔ کیونکہ ریح نکلنے کے سبب اس جگہ پر کوئی نجاست نہیں ہوتی ،تو اس کی وجہ سے استنجا مسنون نہیں۔
(الدرالمختار مع ردالمحتار،فصل الاستنجاء،جلد1، صفحہ335،دارالفکر بیروت)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالمصطفٰی محمدشاہدحمیدقادری
6 ربیع الآخر 7144 ھ/ 30 ستمبر 5202 ء