راستے میں لگے درخت سے بیج اتارنا

راستے میں لگے درخت سے بیج اتارنا

فتویٰ760:

راستے میں لگے درختوں اور پودوں سے بیج اور پودے اتار کر اپنے گھر میں لگانا کیسا؟

سائل : سحر

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

وہ درخت اور پودے جو کسی نے شارع عام پر لگائے ہیں وہ لگانے والے کی ملکیت پر باقی رہتے ہیں لہذا اس کی اجازت کے بغیر نکالنا جائز نہیں، اور اگر خود بخود اگ آئے ہوں اور یقینی طور پر پتا ہو تو نکال کر استعمال کر سکتے ہیں۔ محیط برہانی میں ہے: ” اذا غرس شجرافی طريق العامة والحكم فيها ان الشجرة للغارس لانه ليس ولاية جعل للعامة “ ترجمہ: جب کسی نے شارع عام میں درخت لگایا تو اس کا حکم یہ ہے کہ وہ لگانے والے کی ملکیت ہے اس لئے عام لوگوں کے استعمال کے لئے اس نے اجازت نہیں دی۔

(محیط برہانی، جلد 6، صفحہ 222)

بہار شریعت میں ہے: ” سڑک اور گزرگاہ پر درخت اس لیے لگائے گئے کہ را ہگیر اس سے فائدہ اُٹھا ئیں تو یہ لوگ انکے پھل کھا سکتے ہیں۔“

(بہار شریعت ، جلد 2، حصہ 10 ، صفحه 568)

والله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

21 صفر المظفر 1445 ھ/ 08 ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں