دوسرے کا کبوتر گھر میں آجائے

دوسرے کا کبوتر گھر میں آجائے

فتویٰ739:

میں نے کبوتر پالے ہیں بعض اوقات نا معلوم کبوتر آجاتے ہیں ان کا کیا کیا جائے ؟

سائل :انس دستی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر نا معلوم کبوتر جنگلی ہوں تو ان کو آپ رکھ سکتے ہیں اور اگر کسی کے پالے ہوئے ہیں تو اس کے مالک کو تلاش کیا جائے، اگر کوشش کے باوجود نہ ملے اور اب مالک کے آنے کی امید ختم ہو جائے تو کسی شرعی فقیر کو دے دیں اگر خود شرعی فقیر ہوں تو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں البتہ بعد میں مالک مل جائے تو اس کو اس کے کبوتر واپس کرنے ہوں گے۔ بہار شریعت میں ہے: ” جنگلی کبوتروں میں پلاؤ کبوتر مل گیا تو اس کا پکڑنا جائز نہیں اور پکڑ لیا تو مالک کو تلاش کر کے دیدے۔۔۔ پالتوکبوتر پکڑا تو اعلان کرے اور مالک معلوم ہو جائے تو اسے واپس کرے۔“

(بہار شریعت ، جلد 2، حصہ 10 ، صفحہ 481)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

27 محرم الحرام 1445 ھ/15 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں