دنیا میں سب سے پہلی اذان

دنیا میں سب سے پہلی اذان

فتویٰ943:

دنیا میں سب سے پہلی اذان کس نے دی؟

سائل : الطاف احمد

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

دنیا میں سب سے پہلی اذان جبرئیل علیہ السلام نے دی، اب دی کس موقع پر اس میں مختلف اقوال ہیں۔ ایک قول یہ ہے کہ معراج کی شب بیت المقدس میں دی۔ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”سب سے پہلی اذان جبریل امین نے معراج کی رات بیت المقدس میں دی جب حضور ( ﷺ) نے سارے نبیوں کو نماز پڑھائی۔ “

(مرآة المناجیح، جلد 1 ، صفحہ 399)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

16 ربیع الاول 1445ھ/ 03 اکتوبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں