دریا سے سونا نکالنا

دریا سے سونا نکالنا

فتویٰ906:

ہمارے ہاں لوگ دریا سے سونا نکالتے ہیں حکومت کی اجازت کے بغیر اور پولیس والوں یا مقامی آبادی والوں کو چائے پانی کے نام پر رشوت دیتے ہیں ایسا کرنا کیسا اور اگر کوئی امام ایسا کرے تو اس کی اقتدا کا کیا حکم ہے ؟

سائل : محمد اویس خان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

پولیس یا مقامی آبادی والوں کو چائے پانی کے نام پر رشوت دینے سے ظاہر ہے کہ یہ قانونی جرم اور ایسے ملکی قوانین جو خلاف شرع نہ ہوں اس کی پاسداری ضروری ہوتی ہے، لہذا ان لوگوں کا دریا سے سونا نکالنا جائز نہیں کہ اس میں اپنے آپ کو ذلت پر پیش کرنا پایا جارہا ہے اور بچنے کے لئے رشوت دینی پڑتی ہے اور یہ دونوں کام نا جائز ہیں۔ اگر کوئی امام اعلانیہ ایسا کر تا ہے تو اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا جائز نہیں۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ” کسی ایسے امر کا ارتکاب جو قانونا نا جائز ہو ، اور جرم کی حد تک پہنچے شرعا بھی ناجائز ہو گا کہ ایسی بات کے لئے جرم قانونی کا مر تکب ہو کر اپنے آپ کو سزا اور ذلت کے لئے پیش کرنا شرعا بھی روا نہیں۔ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 20، صفحہ 192)

والله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابو البنات فر از عطاری مدنی

20 ذو القعدة الحرام 1445ھ/29 مئی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں