درخت سے گرا ہوا پھل کھانا

درخت سے گرا ہوا پھل کھانا

فتویٰ702:

اگر درخت سے پھل گر گیا ہو تو کیا مالک کی اجازت کے بغیر کھا سکتے ہیں؟

سائل : یعقوب احمد

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مالک کی اجازت کے بغیر درخت کا گرا ہوا پھل کھانا بھی جائز نہیں ہاں اگر معلوم ہو کہ گرے ہوئے پھلوں کے کھانے کی مالک کی طرف سے اجازت ہے یا وہاں عرف و عادت ہو کہ مالک کو ناگوار نہیں ہوتا تو جائز ہے ورنہ نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: ” درختوں سے پھل توڑ کر کھانے کی اجازت نہیں، مگر جبکہ پھلوں کی کثرت ہو معلوم ہو کہ توڑ کر کھانے میں بھی مالک کو ناگواری نہیں ہو گی تو توڑ کر بھی کھا سکتا ہے، مگر کسی صورت میں یہ اجازت نہیں کہ وہاں سے پھل اٹھالائے۔ ان سب صورتوں میں عرف و عادت کا لحاظ ہے اور اگر عرف و عادت نہ ہو یا معلوم ہو کہ مالک کو ناگواری ہو گی تو کھانا جائز نہیں۔ “

(بہار شریعت ، جلد 3، صفحہ 380)

والله اعلم عز و جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

26 ذو القعد ہ1444ھ/ 16 جون 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں