خدا بندے سے خود پوچھے

خدا بندے سے خود پوچھے

فتویٰ798:

یہ مصرعہ پڑھنا کیسا ”خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے “ ؟

سائل : احقرالعباد

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

سوال میں معلوم کیے گئے مصرعہ کو پڑھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہاں رب کے پوچھنے سے مراد یہ ہے کہ بندہ رب کا ایسا قرب حاصل کرلے کہ پھر جیسا بندہ چاہے رب وہی معاملہ فرما دے۔ اللہ پاک قرآن میں فرماتا ہے : ” رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ(8) “ ترجمہ: اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے۔

( البينة : 8)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

28 ربيع الاخر 1445ھ/ 13 نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں