حضور ﷺ کا غسل شریف اور تدفین
فتویٰ958:
نبی پاک ﷺ کے غسل اور تدفین میں کون لوگ شریک تھے ؟
سائل : را نا حافظ عبد الرحمن
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
نبی پاک ﷺ نے وصیت فرمائی تھی کہ میرا غسل اور تدفین میرے اہل بیت اور خاندان والے کریں لہذا یہ خدمت حضرت فضل بن عباس، حضرت قثم بن عباس، حضرت علی، حضرت عباس اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنھم نے مل جل کر سر انجام دی۔ علامہ عبدالمصطفی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ” چونکہ حضورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے وصیت فرمادی تھی کہ میری تجہیز و تکفین میرے اہل بیت اور اہل خاندان کریں۔ اس لئے یہ خدمت آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے خاندان ہی کے لوگوں نے انجام دی۔ چنانچہ حضرت فضل بن عباس و حضرت قثم بن عباس و حضرت علی و حضرت عباس و حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے مل جل کر آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو غسل دیا۔۔ الخ “
(سیرت مصطفی، صفحہ 550)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
23 ربیع الاخر 1445 ھ/ 08 نومبر 2023ء